سرینگر/نیشنل انسٹی چیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) نامی ادارے کی طرف سے اس سال کی گئی رینکنگ میں دانشگاہ کشمیر کو53واں مقام حاصل ہوا ہے۔
اس رینکنگ کے نتائج کا اعلان مرکزی وزارت انسانی وسائل اور ترقی نے گذشتہ روز نئی دلی میں کیا۔
دانشگاہ کشمیر کو جملہ اداروں بشمول یونیورسٹیز میںمجموعی طور پر74ویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔
گذشتہ برس کشمیر یونیورسٹی کو 47واں مقام حاصل ہوا تھا جبکہ تمام اداروں میں اس کو 71واں مقام حاصل ہوا تھا۔
کشمیر یونیورسٹی کے رجسٹرار کے مطابق گذشتہ برس ملک کے ہر ادارے کیلئے این آئی آر ایف رینکنگ مقابلے میں شامل ہونا ضروری نہیں تھا اس لئے سبھی ادارے مقابلے میں نہیں تھے جبکہ اس سال این آئی آر ایف رینکنگ کی دوڑ میں سبھی اداروں، بشمول آئی آئی ٹیز نے بھی حصہ لیا تھا۔