سرینگر/جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں منگل کو اُس وقت گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں جب وہاں فورسز محاصرہ کررہی تھیں۔
یہ واقعہ ضلع پلوامہ میں ترال کے صوفی گنڈ علاقے میں پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے آج صبح علاقے کو محاصرے میں لیا تاکہ وہاں تلاشیاں لی جائیں جس کے دوران وہاں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کے مطابق اس کے فوراً بعد وہاں اضافی فورسز اہلکار روانہ کئے گئے اور آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ جنگل میں پڑتا ہے ۔