سرینگر/پیپلز پارٹی کے چیئر مین سجاد غنی لون نے منگل کو انکشاف کیا کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ 2014میں بھاجپا کیساتھ باری باری حکومت کرنے پر راضی تھے اور اُنہوں نے بھاجپا کا یہ مطالبہ تسلیم کرلیا تھا کہ تین سال تک مسلم اکثریتی ریاست جموں کشمیر میں اُسی پارٹی کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔
سجاد لون نے ہندوارہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا''معاہدے کے مطابق عمر کو پہلے تین سال کیلئے وزیر اعلیٰ بننا تھا اور بھاجپا کو اگلے تین سال تک وزارت اعلیٰ کی کرسی سنبھالنی تھی۔ عمر نے بھاجپا کا مطالبہ مان لیا تھا''۔
سجاد نے مزید کہا''عمر 2014کے الیکشن کے بعدبھاجپا صدر سے ملے تھے اور اُن کے ہمراہ دو اور افراد بھی تھے۔ یہ میٹنگ جموں کشمیر میں اقتدار کی شراکت داری پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ہوئی تھی''۔