بارہمولہ/حکام نے ضلع بارہمولہ میں امیر تحصیل جماعت اسلامی ناروائو، شیری و اوڑی پر پبلک سیفٹی ایکٹ عاید کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 45سالہ نثار احمد کو 24فروری کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔
نثار احمد کو ابھی تک پولیس تھانہ شیری میں مقید رکھا گیا تھا ۔
جماعت اسلامی جموں کشمیر پر گذشتہ ماہ مرکزی حکومت نے پابندی عاید کردی۔
اس سے قبل اور اس کے بعد جماعت اسلامی سے وابستہ سینکڑوں لیڈران و کارکنان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں جن میں سے کئی پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں مختلف جیلوں کے اندر مقید کیا گیا ہے۔