چیف الیکٹورل افسر( سی ای او) شلیندر کمار نے آج شام جموں میںایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جموں پارلیمانی حلقہ4 اضلاع جموں۔،سانبہ، راجوری اور پونچھ پر محیط ہے اور اس میں اسمبلی نشستوں کی تعداد20 ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پارلیمانی نشست میں کُل72.16 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سانبہ ضلع میں سب سے زیادہ75.07 فیصد ووٹنگ ہوئی ، اس کے بعد جموں ضلع میں74.50 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ علاوہ ازیں پونچھ اور راجوری اضلاع میں بالترتیب70.40 فیصد اور65.70 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔
شلیندر کمار نے کہا کہ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کپوارہ، بارہ مولہ اور بانڈی پورہ اضلاع پر مشتمل ہے اور اس پارلیمانی نشست میں15 اسمبلی نشستیں آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی حلقہ میں مجموعی طور پر34.61 فیصد ووٹ ڈالے گئے جس میں سے کپواڑہ ضلع میں سب سے زیادہ51.7 فیصد ووٹنگ در ج کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ان دو حلقوں میں کُل33 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں سے24 اُمید وار جموں پارلیمانی حلقہ جبکہ9 اُمیدوار بارہ مولہ پارلیمانی حلقہ سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔