جموں//جموں۔پونچھ پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی کی کار کردگی اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے جموں ایسٹ کے بی جے پی کے سابقہ ممبر اسمبلی راجیش گپتا نے جمعرات کے روز اپنا ووٹ ڈالنے کے بعدکہا کہ حلقہ سے جگل کشور شرما کامیاب ہو جائیں گے۔اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ بوتھ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نامزد امیدواربھاری ووٹوں کی اکثریت سے فاتح ہو جائیں گیاور پارٹی مرکز میں دوبارہ سرکار بنائے گی۔انہوںنے کہا کہ لوگوں نے ووٹ ڈالنے میں جوش و خروش کا جذبہ دکھایا ،جو ہماری جمہوریت کی کامیابی ہے۔راجیش گپتا نے کہا کہ یہ نریندر مودی کی پالسیوں اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کے منتر کی کامیابی ہے۔