جموں//محکمہ سیاحت نے جموں کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے کیلئے تین روزہ پروگرام کی شروعات کی بیساکھی تہوار2019 کے ایک حصے کے طور پر محکمہ سیاحت نے یہاں تین روزہ پروگرام کی شروعات کی جس دوران جموں کے ثقافتی اور تمدنی ورثے کو اُجاگر کیا جائے گا۔اس سلسلے میں مبارک منڈی جموں، باغ باہو، بلیدان ستمبھ اور جیا پوتھا اکھنور میں کئی ثقافتی پروگراموںکا انعقاد کیا جارہا ہے۔افتتاحی تقریب جمعہ کو مبارک منڈی میں منعقد ہوئی اور اسی طرح کی تقاریب13 اپریل کو باغ باہو اور بلیدان ستمبھ میں منعقد ہوں گی۔اختتامی پروگرام14 اپریل2019 کو جیا پوتھا میں منعقد کیا جائے گا۔
سٹیپنگ سٹون سکول
سٹیپنگ سٹون سکول شاستری نگرکی جانب سے بیساکھی منانے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں سکول کے طلاب نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔اس موقعہ پر طلاب نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا۔پیلے کپڑوں میں ملبوس اور مسرت بھرے موڈ میں طلاب نے تقریب کو بہت ہی خوشگوار بنایا۔ڈھول ،نگاڑوں کی آواز سے ماحول بہت ہی دلکش لگتا تھا۔اس موقعہ پر طلاب کو فصل کٹائی کے متعلق بھی جانکاری دی گئی۔سکول کی پرنسپل انجلی شرما نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔سکول کے ڈائریکٹر وکاس کمار شرما نے طلاب کی جانب سے ایسا دلکش پروگرام پیش کرنے پر ستائش کی۔
اے پی ایس کالوچک
بیساکھی پنجاب کا ایک اہم فصل کٹائی تہوار ہے،جس کی کافی مذہبی اہمیت ہے۔اس اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اے پی ایس کالوچک کے طلاب نے یہ تہواربہت ہی جوش و خروش سے منایا ۔ جمعہ کے روز سکول میں بیساکھی منانے کا ماحول تھا۔اس متبرک تہوار کو منانے اور بچوں کو اس کلچر و ہیریٹیج سے واقف کرنے کے لئے ایک خصوصی مجلس منعقد کی گئی ۔پہلی جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک کے طلاب نے اس موقعہ پر آرٹ، موسیقی اور ڈانس پیش کیا ۔ اس موقعہ پر تہوار کے مناسبت سے ایک تقریر کا بھی اہتمام کیا گیا ،تاکہ طلاب کو اس دن کی اہمیت سے باخبر کیا جائے۔خصوصی لوک پوشاک، زیورات میں ملبوس طلاب نے بھانگڑہ کیا ،جس سے سامعین محظوظ ہو گئے ۔ پنجابی لوک گیت کو سامعین نے بہت ہی پسند کیا۔اس موقعہ پر ننے مُنھے بچوںنے ڈانس پیش کیا۔سکول کی پرنسپل مس ہیم لتا وشن نے طلاب کی حوصلہ افزائی کی اور طلاب کی جانب سے پیش کئے گئے پروگراموں کو کافی پسند کیا۔
سن رائز پبلک سکول
سن رائز پبلک سکول کی جانب سے بیساکھی منانے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں سکول کے طلاب نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔اس موقعہ پر طلاب نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا۔پنجابی کپڑوں میں ملبوس اور مسرت بھرے موڈ میں طلاب نے تقریب کو بہت ہی خوشگوار بنایا۔ پنجابی لوک ناچ اورڈھول ،نگاڑوں کی آواز سے ماحول بہت ہی دلکش لگتا تھا۔سکول کی پرنسپل سوچی گپتانے اس موقعہ پر طلاب کو ایسا پروگرام پیش کرنے پر ستائش کی۔ اکیڈمک ڈائریکٹر من پریت کور اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھی۔ انہوں نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر ویریندر، جیوتی، مینا، شالو ،سنیحہ ،شوانی، شوانی شرما ، شیلہ ،سونالی ،گیتا کول بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
جے کے پبلک سکول
رام نومی، بیساکھی اور ڈاکٹر بی آر امبیدکر جینتی کی تقریبات منانے کے سلسلہ میں جے کے پبلک سکول کنج وانی میں جمعہ کے روز ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ پروگرام کا اہتمام مارننگ اسمبلی کے بعد کیا گیا ،جس میں مذہبی گیت پیش کئے گئے۔سکلو کے پرنسپل ایس کے سنگھ نے امبید کر جینتی پر انہیں گلہائے عقیدت ادا کیا۔ ۔اس متبرک تہوار کو منانے اور بچوں کو اس کلچر و ہیریٹئیج سے واقف کرنے کے لئے ایک خصوصی مجلس منعقد کی گئی ۔آٹھویںجماعت کے طلاب نے اس موقعہ پر آرٹ، موسیقی اور ڈانس پیش کیا ۔ اس موقعہ پر خوراک کو ضائع کرنے سے بچانے کے موضوع پر ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا ۔ سکول کے پرنسپل نے اس موقعہ پر تمام طلاب کو مبارک باد دی۔ انہوں نے طلاب کی جانب سے کی گئی تیاریوں کی بھی ستائش کی۔ تہوار کے مناسبت سے ایک تقریر کا بھی اہتمام کیا گیا ،تاکہ طلاب کو اس دن کی اہمیت سے باخبر کیا جائے۔پروگرام کا اختتام قومی ترانہ گانے کے ساتھ کیا گیا۔
ایم وی انٹرنیشنل سکول
ایم وی انٹرنیشنل سکول کی جانب سے بیساکھی منانے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں سکول کے طلاب نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔اس موقعہ پر ننے منھے بچوں کو ایسا ملبوس کیا تھا ،جس میںکٹائی کے موسم کی جانکاری ہوتی تھی۔پنجابی کپڑوں میں ملبوس اور مسرت بھرے موڈ میں ننے مُنے بچوں نے تقریب کو بہت ہی خوشگوار بنایا۔ پنجابی لوک ناچ اورڈھول ،نگاڑوں کی آواز سے ماحول بہت ہی دلکش لگتا تھا۔ اس موقعہ پر بچوں کو بیساکھی خصوصی پکوان پیش کئے گئے۔سکول کی پرنسپل کے ایل ڈوگرہ نے اس موقعہ پر طلاب کو بتایا کہ بیساکھی نہ صرف کٹائی کا تہوار ہے بلکہ اسکی مذہبی اہمیت بھی ہے اور کہا کہ اس دن گورو گوبند سنگھ جی نے’’ خالصہ پنت ‘‘کا قیام عمل میں لایا تھا۔ جوگیندر سنگھ نے اپنے9ساتھیوں کے ہمراہ گتکا اکھاڑہ پیش کیا ۔ سکول کے پرنسپل نے ا یسا پروگرام پیش کرنے پر ستائش کی۔