کشتواڑ//کشتواڑ میں چوتھے روز کرفیو میں ڈھیل دی گئی جس دوران حالات پرامن رہے ۔واضح رہے کہ قصبہ میں 9 اپریل کوآر ایس ایس لیڈر اوراس کے ذاتی محافظ کی نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ کرکے فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ضلع انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایاکہ جمعہ کی شام کرفیو میں ایک گھنٹے کی ڈھیل دی گئی تاہم چند علاقوں میں کرفیوجاری رکھاگیا۔انہوں نے بتایا کہاکہ قصبہ کے کچھ علاقوں میں کرفیو میں شام کے چار سے پانچ بجے تک جبکہ بعض علاقوں میں ساڑھے چار سے ساڑھے پانچ بجے تک ڈھیل دی گئی جس دوران کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔انہوںنے مزید بتایاکہ دن کا کرفیو مرحلہ وار طریقہ سے ہٹایاجائے گاتاہم رات کا کرفیو جاری رہے گا۔