سرینگر/ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور سرینگر پارلیمانی نشست کیلئے نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار، فاروق عبد اللہ نے سنیچر کو وزیر اعظم نریندرمودی کو جرمن ڈکٹیٹر اڈالف ہٹلر کے ساتھ مشابہت کی۔
سرینگر کے خانیار علاقے میں ایک چناوی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق نے کہا کہ ہٹلر بھی وہی باتیں کرتا تھا جو آج مودی کررہا ہے۔
انہوں نے کہا''مودی آج 'سب کا ساتھ سب کا وکاس 'بولتا ہے، ہٹلر بھی جرمنی میں ایسی ہی باتیں کرتا تھا۔
انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے میں چالیس سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے لیکن مودی نے اس کی تحقیقات کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولا۔
فاروق نے کہا''وہ تو صرف بالاکوٹ،بالاکوٹ کہتا پھر رہا ہے اور چالیس سی آر پی ایف اہلکاروںکی ہلاکت کی تحقیقات کا ذکر بھی نہیں کرتا ہے''۔
انہوں نے یہ عزم دہرایا کہ دفعہ370کی حفاظت میں کوئی بھی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔