سرینگر/پولیس نے سنیچر کو کہا کہ پہاڑی ضلع شوپیان کے گاہند گائوں میں جنگجوئوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور دیگر فورسزنے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔
پولیس کے مطابق خود کوفورسز کے گھیرے میں پا کرجنگجوئوں نے اندھا دھند گولیاں برساکر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم فورسز نے انہیں فرار ہونے کا کوئی موقع نہیں دیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین مسلح جھڑپ شروع ہوئی ۔
پولیس نے کہا کہ مختصرمعرکہ میں دو جنگجو جاں بحق ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت شاہجہان میرساکنہ امشی پورہ شوپیان اور عابد حسین ساکنہ راولپورہ شوپیان کے طور کی۔