سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے سنیچر کو کہا کہ اگر اُنہیں اگلے اسمبلی انتخابات کے بعد اقتدار حاصل ہوا تو وہ سنگبازوں کیخلاف درج کیس واپس لیںگے۔
اننت ناگ کے کھنہ بل میں پارلیمانی چنائو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبد اللہ نے کہا''ہمیں اگر حکومت بنانے کا موقع ملا تو سنگبازوں کیخلاف درج سبھی کیس واپس لیں گے''۔
انہوں نے متنازع پبلک سیفٹی ایکٹ ختم کرنے کا اپنا وعدہ بھی دہرایا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُن کی پارٹی نے پہلے ہی بارہمولہ کی پارلیمانی نشست جیت لی ہے۔
عمر نے کہا کہ اگر لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے نکلے تو نیشنل کانفرنس اننت ناگ کی سیٹ بھی حاصل کرے گی۔