سرنکوٹ //اسمبلی حلقہ سرنکوٹ میں متعدد کارکنوں نے نیشنل کا نفرنس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ان کارکنوں کے استقبال کیلئے پارٹی سنیئر لیڈر سید مشتاق بخاری کی قیادت میںایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد پارٹی لیڈران نے شرکت کی ۔نئی کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کر تے ہوئے بخاری نے کہاکہ متعدد کارکن فرقہ پرستی سے نجات کیلئے نیشنل کا نفرنس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔انہوں نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پارٹی نے عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی اپنائی ہوئی تھی تاہم عوام نے پارٹی کی امیدوں کے برعکس سیکولر طاقتوں کا ساتھ دے کر فرقہ پرستوں کیخلا ف ایک جنگ شروع کر دی ہے ۔این سی لیڈر نے کہاکہ بھاجپا لیڈران نے 2014کے پارلیمانی و اسمبلی انتخابات کے دوران عوام کیساتھ م متعدد وعدے کئے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ان وعدوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں نئی شمولیت کے بعد نیشنل کا نفرنس اسمبلی حلقہ سرنکوٹ میں مزید مستحکم ہو گی ۔اس موقعہ سرپنچ گونتھل مبارز خان کی قیادت میںمتعدد کارکنوں نے نیشنل کا نفرنس میں شمولیت اختیار کرلی ۔