بانہال // بانہال میں بارشوں اور رام بن۔ چندرکوٹ اور بانہال سمیت کئی مقامات پر ٹریفک جام کے باوجود شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت سنیچر کے روز سست رفتاری سے جاری رہی اور سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں نے شاہراہ پر سفر کیا۔سنیچر کو وادی کشمیر سے جموں کی طرف ٹریفک کو چلنے کی اجازت تھی جس دوران صبح سے بانہال اور اس کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جوشام تک جاری رہا ۔ اس کے بعد بارشوں کا سلسلہ اگرچہ تھم گیا تاہم مطلع آبرآلود ہے۔ شاہراہ پر چندرکوٹ اور رام بن کے سیکٹر میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جبکہ بانہال رام بن سیکٹر میں بھی کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ٹریفک جام رہا تاہم شام تک اسے صاف کیا گیا تھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ شاہراہ ہر ہفتے میں بدھ اور اتوار سیکورٹی فورسز کی کانوائے کیلئے وقف رکھی گئی ہے اور اس دوران اس پر عام ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔