جموں //نیشنل کانفرنس نے بابا صاحب بھیم راو امبیڈ کر کو ایک عظیم دور اندیش قرار دیکر کہا کہ انہوں نے محروم طبقہ کی بھلائی کے لئے انتھک کام کیا ۔پارٹی کی جانب سے شیر کشمیر بھون میںمنعقدہ تقریب پر مقررین نے آئین ہند کے معمار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے ملک کو بہترین آئین دیا۔ پارٹی کے ریاستی سیکرٹری رتن لعل گپتا نے کہا کہ آئین کے اصولوں کو اپنانے سے جمہوریت کا فائدہ ہر ایک طبقہ کے پاس پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کے اصولوں کو اپنا وقت کی ضرورت ہے۔اور سماج میں مساوات اور سماجی انصاف راہم کرکے انکے خوابوں کوپورا کریں گے۔تقریب کا اہتما م این سی ایس سی سیل نے کیا تھا ۔ شریک چیر مین وجے لوچن نے بابا صاحب کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔پارٹی کے سینئر لیڈروں نے بھارت رتن بھیم رائو مابیدک رکے مجسمہ پر پھولوں کا ہار ڈالا ۔سابقہ ایم ایل سی و سینئر لیڈر بی آر کنڈل نے بھی تقریب سے خطاب کرکے بھیم رائو کو زبر دست خراج ادا کیا۔نیشنل کانفرنس خواتین سیل کی صوبائی صدر ستونت کور ڈوگرہ، سابقہ ایم ایل سی دیپندر کور ، بملا لتھرا،او بی سی سیل کے شریک چیر مین عبدالغنی تیلی، ،انیل دھر ، پردیپ بالی، مسز دلشاد ملک، سبھاش چند ر آزاد ،بشن داس بھگت، سمرن داس، سوم راج ،۔راکیش ڈوگرہ، چرنجیت بھگت، دیس راج ، راج کمار، نار سنگھ ،مدن لعل اور دیو راج بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔