Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مذاکرات کے سوا کوئی چارہ نہیں،ظلم وجبر سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا:حریت(ع)

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 16, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//حریت (ع)ترجمان نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دونوں ممالک کی فوجوں کے آر پاربالخصوص پونچھ اور راجوری سیکٹر میں گولہ باری سے ہو رہے نقصان اور سرحدوں پر رہ رہے لوگوں کی نقل مکانی کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحدی کشیدگی کا خمیازہ ہمیشہ آر پار کشمیری عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ بیان میں کہاگیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیرکو جب تک اس کے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے جاتے دونوں ملکوں کے درمیان سات دہائیوں سے چلی آرہی کشیدگی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔بیان میں حکومت ہندوستان کی جانب سے جموں ، سرینگر،بارہمولہ شاہراہ پر ہفتے میں دو دن عام شہریوں کی نقل و حرکت پر قدغن کے احکامات کو عوام کو اس فیصلے سے ہو رہی پریشانی اور مصیبتوں کے پس منظر میں فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیری عوام کو پہلے بھی شدید مصائب اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے اور اب جس طرح قومی شاہراہ کو ہفتے میں دو دن کیلئے عام شہریوں کی نقل و حرکت پر قدغن لگا دی گئی ہے وہ حد درجہ افسوسناک اور یہاں کے عوام کی بنیادی حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے ۔بیان میں لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک پر پی ایس اے کے اطلاق کے بعد انہیں NIA کی جانب سے  اپنی تحویل میں لینے ، دلی کے تہاڑ جیل میں محبوس شبیر احمد شاہ کی بیٹیوں کے نام بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹED کی جانب سے نوٹس اجرا کئے جانے اور کئی دینی جماعتوں کے محبوس قائدین اور کارکنوں کو ریاست سے باہر ہریانہ کی جیلوں میں منتقل کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ کشمیری سیاسی قیدیوں کو باہر کی جیلوں میں منتقل کرنا بھارتی عدالت عالیہ کے اْس حکم کے سراسر منافی ہے جس کے تحت کسی بھی قیدی کو دوسری ریاست کی جیلوں میں منتقل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس طرح ان قیدیوں کی منتقلی نہ صرف حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے بلکہ اس طرح کے عمل سے ان قیدیوں کے رشتہ داروں کو بھی اپنے عزیزوں سے ملنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بیان میں حکومت ہندوستان کی جانب سے مزاحمتی اور دینی جماعتوں کے قائدین ،کارکنوں اور نوجوانوں کیخلاف اختیار کی جارہی جارحانہ پالیسیوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا  مسئلہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کو دھونس ،دبائو اور طاقت کے بل پر دبانے کے بجائے اس مسئلہ کے تاریخی پس منظر میں کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ایک نتیجہ خیز سیاسی عمل کے ذریعہ ہی دیرپا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

کشمیر

یاترا کے پہلے قافلے کی جموں سے روانگی آج اعلیٰ سطحی میٹنگ میں حتمی جائزہ، امسال 3لاکھ 31ہزار کی رجسٹریشن

July 1, 2025
کشمیر

۔46برسوں کا گرم ترین جون ریکارڈ ۔ 1892کے بعد دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت

July 1, 2025
کشمیر

پاک بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلے ۔159ہندوستانی وطن واپسی کے منتظر

July 1, 2025
کشمیر

ڈی ڈی سی ممبر اور اسکا ایجنٹ50,000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?