سرینگر//ہیٹ ٹرک اسکول زکورہ نے منگلوارکوتیسری جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک کے طلباء کیلئے کراس کنٹری دوڑ کااہتمام کیا۔زین العابدین گیٹ کشمیریونیورسٹی سے دوڑ کواسکول کے چیئرمین شوکت چودھری نے ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔یہ دوڑ نشاط میں اختتام پزید ہوئی.۔اس دوڑ میں 300طالب علموں نے شرکت کی ۔6کلومیٹر دوڑ میں ہائر کلاسزمیں7 جماعت کی منصوم نے پہلی،جبکہ نویں جماعت کے کامران نے دوسری اور اویدنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔لڑکیوں میں ساتویں جماعت کی شنزانے پہلی،آٹھویں جماعت کی ہادیہ نے دوسری اورساتویں جماعت کی خوبان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جونیئر کلاسزمیں چھٹی جماعت کے سیدبصیرت نے پہلی ،جبکہ چوتھی جماعت کی بشریٰ نے دوسری اورچوتھی جماعت ہی کی حیانے تیسری پوزیشن حاصل کی۔لڑکوں میں چھٹی جماعت کے شیخ احسان نے پہلی،پانچویں کے محمد صیف نے دوسری اورچوتھی کے لون فرقان نے تیسری پوزیشن ھاصل کی۔دوڑ کے اختتام پر طلباء کواعزازات سے نوازا گیا۔اسکول کے چیئرمین نے طلباء پر زوردیا کہ وہ کھیل کودسرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔