سرینگر//آرپارتجارت کومعطل کئے جانے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے جموں کشمیر حق اطلاعات تحریک نے کہا ہے کہ یہ کشمیرکی اقتصادیات پر براہ راست حملہ ہے۔ایک بیان میں حق اطلاعات تحریک کے چیئرمین نے کہا کہ وزارت داخلہ کا لائن آف کنٹرول کے آرپارتجارت معطل کرنے کا فیصلہ واضح طور اس بات کاعکاس ہے کہ نئی دہلی کشمیری عوام کی اقتصادیات کو تباہ کرنے پر تلی ہے ۔ایک طرف مرکزمیں بھاجپاحکومت یہ دعویٰ کررہی ہے کہ اُ س نے ملک میں ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی ہیں لیکن جموں وکشمیرمیں نوجوانوں خاص طور سے آرپار تجارت سے وابستہ نوجوانوں کاروزگار چھیناجارہا ہے ۔ راجہ مظفر نے مزیدکہا کہ جموں کشمیر کے یہ سینکڑوں کنبے کیا کریں گے؟اس سے نہ صرف کشمیر بلکہ پونچھ اور جموں اضلاع کے متعددتاجر براہ راست متاثر ہوں گے ۔