سرینگر//آرپارتجارت کے معطل کئے جانے کو امن کی کوششوں کو ایک بڑے دھچکے سے تعبیر کرتے ہوئے پی ڈی پی رہنما عبدالقیوم وانی نے کہا کہ اس کا مقصد پہلے سے ہی تباہ حال تاجروں کو ہانکنا اور کشمیرکی اقتصادیات کوغیریقینیت میں ڈبودینا ہے۔ایک بیان میں وانی نے اس تجارت کوفوری طور دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مخاصمتی رویہ سے صورتحال اور زیادہ ابتر اورامن کے قیام کے اقدامات کوزبردست چوٹ پہنچے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں بیٹھے صاحب اختیار لوگوں کو یہ فیصلہ واپس لیناچاہیے اور بغیرکسی رکاوٹ کواس تجارت کو جاری رہنے دیاجاناچاہیے ۔انہوں نے اس تجارت کی منسوخی کو کشمیر کی اقتصادیات کو کمزورکرنے کی سازش بتایا۔