سرینگر/سرینگر کے مائسمہ علاقے میں سوموار کو محبوس لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک کی بگڑتی صحت کے بارے میں اطلاعات کے بعد احتجاجی ہڑتال ہوئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ان اطلاعات، کہ ملک کے صحت کی حالت مزید ابتر ہوئی ہے، مائسمہ میں دکانداروں نے بطور احتجاج شٹر گرادئے۔
یاد رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ملک کو 10اپریل کو کوٹ بلوال جیل سے حراست میں لیکر دلی منتقل کیا۔
ملک کوٹ بلوال جیل جموں میں سیفٹی ایکٹ کے تحت ایام اسیری کاٹ رہے تھے۔
ملک کے گھریلو ذرائع کے مطابق لبریشن فرنٹ سربراہ نے اپنی''غیر قانونی ''گرفتاری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تہار جیل میں بھوک ہڑتال شروع کی جس کے دوران اُن کی صحت کی حالت بگڑ گئی۔