نئی دہلی // حریت(گ) چیر مین سید علی شاہ گیلانی کے فرزند ڈاکٹر نعیم گیلانی سوموار کو نئی دہلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے سامنے پیش ہوئے۔کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کے بعد انہیں جانے دیا گیا لیکن انہیں آج دوبارہ حاضر ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔نعیم گیلانی کو دوسری مرتبہ این آئی اے نے طلب کرلیا ہے۔