ممبئی//ای وی ایمس پر ایک مرتبہ پھر اپنے شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کے لیڈروں نے اس میں کئی طرح کی خامیوں کا دعوی کیا۔ اے پی کے وزیراعلی وتلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے الزام لگایاکہ الیکشن کمیشن ای وی ایمس کے نقائص کودور کرنے میں ناکام رہا ۔چندرابابونائیڈو جو کانگریس او ر این سی پی کے اتحاد کے لئے انتخابی تشہیر کے لئے ممبئی پہنچے ، نے عروس البلاد شہر میں ای وی ایمس پر منعقدہ کل جماعتی اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کئی ممالک میں ہنوز بیالٹ پیپر کے ذریعہ انتخابات کے طریقہ کار پرعمل کیاجارہا ہے ۔ای وی ایمس میں الٹ پھیر کے ممکن ہونے کا دعوی کرتے ہوئے نائیڈو نے اس پر تشویش کااظہار کیا ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ 50فیصد وی وی پیاٹس کی گنتی کے لئے 23جماعتیں سپریم کورٹ سے رجوع ہوئیں ۔انہوں نے وی وی پیاٹس کی گنتی کے لئے 6دن درکاہونے انتخابی پینل کی عدالت عظمی میں پیش کردہ دلیل کا مضحکہ اڑایا۔انہوں نے کہاکہ حق رائے دہی سے استفادہ کرنے والے کو صرف تین ہی سکنڈس میں وی وی پیاٹس میں اس جماعت کا نشان نظر آرہا ہے جبکہ درحقیقت اس کو یہ نشان سات سکنڈس تک نظر آنا چاہئے ۔اس طرح وی وی پیاٹس پر کئی طرح کے شبہات اور سوالات اٹھ رہے ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ وی وی پیاٹس کیلئے کمیشن نے 9ہزار کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے کیاکیا؟ای وی ایمس اور وی وی پیاٹس کا موازنہ ہونا چاہئے ۔انہوں نے ای وی ایمس کی خرابی کو دور کرنے کے لئے مناسب اسٹاف کی کمی پر بھی تعجب کااظہار کیا اور کہاکہ اے پی میں انتخابات کے موقع پر چیف الکٹورل آفیسر کو بھی مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔چندرابابو نے کہا کہ جمہوریت کو بچانے کی ضرورت ہے مودی کے دورمیں آزادانہ طورپر کام کرنے والی جانچ ایجنسیوں کے کام میں مداخلت کی جارہی ہے ۔اگر کوئی بھی سیاسی لیڈر مرکزی حکومت کے خلاف بات کرتا ہے تو آئی ٹی ، سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ چھاپے کروائے جاتے ہیں۔چندرابابو نے کہاکہ 191ممالک میں سے صر ف 18ممالک میں ہی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات کروائے جاتے ہیں جبکہ دیگر تمام ممالک میں ہنوز پیپر بیالٹ کا استعمال کیاجاتا ہے ۔اس موقع پر سابق مرکزی وزیرو این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہاکہ ای وی ایمس میں الٹ پھیرتشویش کی بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام مودی زیرقیادت حکومت کو تبدیل کرناچاہتے ہیں تاہم ای وی ایمس ہی ایک تشویش کن عنصر ہے ۔بی جے پی الٹ پھیر کے ذریعہ ووٹ حاصل کرسکتی ہے ۔عاپ لیڈر سنجے سنگھ نے کہاکہ انتخابی کمیشن ،دھرت راشٹرا کی طرح کام کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپ کونسا بھی بٹن دبائیں ووٹ بی جے پی کو جارہا ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر سشیل کمار شنڈے نے کہا کہ 50فیصد وی وی پیاٹس کی گنتی منصفانہ مطالبہ ہے ۔اس اجلاس میں کانگریس، این سی پی ، تلگودیشم ، ترنمول کانگریس، عاپ ، سی پی آئی ، سی پی ایم او رڈی ایم کے کے لیڈروں نے شرکت کی۔