سرینگر // اننت ناگ پارلیمانی نشست کی پولنگ کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں منگل کوانٹرنیٹ خدمات معطل رکھی گئیں جس کے باعث صحافیوں اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سی این ایس کے مطابق اننت ناگ پارلیمانی نشست کی پولنگ کے پہلے مرحلکے پیش نظر جنوبی کشمیر کے پلوامہ ش شوپیان، اننت نا گ اور کولگام میں منگل کو انٹرنیٹ خدمات کہیں مکمل تو کہیں جزوی طور پر منقطع رکھی گئیں۔ انٹر نیٹ سروس بند رکھنے کے نتیجے میں الیکشن کی کوریج کرنے والے صحا فیوں کے ساتھ ساتھ سماج کے مختلف طبقوں اور تجارتی اداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔