ممبئی//ریزرو بنک آف انڈیا کے مطابق بنکوں کے خلاف لوگوں کی شکایات کا تسلسل متواتر بڑھ رہا ہے اور جون 2018تک بنک ثالث کے پاس درج شکایات کی تعداد1.63لاکھ تک پہنچ گئی ہیں ۔ان شکایات میں بیشتر کا تعلق بنکوں کے غیر پیشہ وارانہ طرز عمل سے ہے ۔ملک کے سب سے بڑے بنک ایس بی آئی کے خلاف47000شکایات جبکہ ایچ ڈی ایف سی بنک کے خلاف12000شکایات درج کی گئی ہیں ۔سٹی بنک کے خلاف1450شکایات درج کی جاچکی ہیں ۔آر بی آئی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 21برانچ آفسس نے1,63590شکایات وصول کی ہیں جوکہ سابقہ برس کے مقابلے میں24.9فیصد اضافہ ہے ۔