سرینگر/حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق اور مذکورہ حریت دھڑے کے ایک اور لیڈر بلال غنی لون جمعرات کو مائسمہ جاکر محبوس لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک کے گھروالوں سے ملاقی ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ لیڈران نے ملک کے گھروالوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
ملک ،این آئی اے کی حراست کے دوران اُس وقت علیل ہوگئے جب اُنہوں نے اپنی، بقول اُنکے غیر قانونی حراست کیخلاف بھوک ہڑتال کی۔
ملک کو مبینہ فنڈنگ کیس اورتین دہائیاں پرانے ملی ٹنسی کیس کے میں گرفتار کیا گیا ہے۔