/جنگجوئوں نے جمعہ کی شام سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں پولیس پوسٹ کے نزدیک پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو شدید زخمی کیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ جنگجوئوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جس کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور حملہ آئوروں کی تلاش جاری ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق انہوں نے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں اور خوف کی حالت میں لوگوں کو ادھر اُدھر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔