سری نگر// حیدریہ فٹ بال کلب سنتھٹک ٹرف ٹی آر سی سری نگر میں 27 اور 28 اپریل کو صبح ساڑھے نو بجے سے انڈر 18کھلاڑیوں کے سینئر زمرے میں داخلے کے لئے دو روزہ سلیکشن کیمپ کا انعقاد کررہا ہے۔سلیکشن کمیٹی فیروز حسین (کمیٹی کے چیئرمین)، ہلال رسول، ساجد یوسف، معراج الدین وڈو اور اشفاق احمد پر مشتمل ہے۔عمر کے اس زمرے سے اوپر تمام کھلاڑیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کیمپ میں شرکت کرنے کے لئے ضروری دستاویز بشمول آدھار کارڑ، پیدائشی سرٹیفیکٹ اور دسویں جماعت کا مارکس کارڑ ساتھ لائیں۔جو کھلاڑی متذکرہ بالادستاویز ساتھ نہیں لائیں گے انہیں کیمپ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔