سرینگر // نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے نوڈل افسران کی نامزدگی کے احکامات واپس لینے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 1996کے بعد پہلے وزیر اعظم ہیں جو ریاستی اسمبلی کے انتخابات وقت پر نہیں کراسکے ہیں۔عمر نے ٹویٹ کرتے ہوے کہا’’ مودی جی کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ وہ 1996کے بعد ایسے پہلے وزیر اعظم ہیں جو اسمبلی انتخابات نہیں کراسکے ہیں،یہ یار رکھنا چاہیے، اگلی بار آپ کہیں گے یہ سب سے مضبوط وزیر اعظم ہیں‘‘۔