سرینگر/جموں کشمیر پولیس کی ایک گاڑی کو سنیچر کے روز اننت ناگ میں بھاجپا کی ایک ریلی میں شریک ہونے والوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
معاملے کی حساسیت کو لیکر پولیس نے اس کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
سوشل میڈیا پربعض ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئی ہیں جن میں ایک پولیس گاڑی (جپسی) سے بھاجپا ریلی کے شرکاء میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سفید رنگ کی پولیس جپسی کھنہ بل اننت ناگ میں بھاجپا ریلی کے احاطے میں کھڑی تھی جہاں بھاجپا لیڈر رام مادھو کو تقریر کرنی تھی۔
پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ جپسی سیکورٹی فراہم کرنے کے کام پر مامور تھی ۔ گاڑی کے ڈرائیور کو منسلک کیا گیا ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔