ڈالٹن گنج (جھارکھنڈ)// بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ کہا ہے کہ اگر اس بار مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حکومت بنی تو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا جائے گا۔انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد مرکز میں بی جے پی قیادت والی حکومت بنی تو آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ’’ ہم ملک کی سلامتی کیساتھ کوی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، پاکستان کشمیر کو بھارت سے الگ کرنا چاہتا ہے، جسکی اجازت نہیں ہوگی‘‘۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ ‘‘کانگریس کی قیادت والی حکومت کے 10 سال کی مدت کار میں جوانوں کے سر کاٹے گئے ، دہشت گرد تنظیمیں ہر جگہ حملے کررہی تھیں، ہم ایسے واقعات کو بھول نہیں سکتے ‘‘۔انکا کہنا تھا’’ پاکستان سے گولی آئے گی تو یہاں سے گولہ جائیگا‘‘۔عمر عبداللہ کی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے، کیا ملک میں دو وزیر اعظم ہوسکتے ہیں۔