لکھنو // مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دفعہ 370اور 35سےپر سنجیدگی سے نظر ثانی کر کے انہیں ختم کیا جائیگا۔ووٹر آگاہی پروگرام کے دوران انہوں نے کہا راجناتھ سنگھ نے عمر عبداللہ کے حالیہ بیان کی تنقید کی کہ ریاست کیلئے الگ وزیر اعظم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا’’ جب ایک شخص، جس نے ایک آئینی عہدہ پر بھی کام کیا ہو، ایسی باتیں کرے، تب دفعہ 370اور دفعہ 35Aپر سنجیدگی کیساتھ نظر ثانی کرنی ہوگی، چونکہ یہ دفعات، پہلے ہی کئی نقصانات کا پیش خیمہ ثابت ہوچکے ہیں،لہٰذا انہیں ختم کرنا ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک سازش رچی گئی ہے،کچھ جماعتیں عام لوگوں میں علیحدگی پسندی کے رجحان کو تقویت دے رہی ہیں، لیکن اکثریت بھارت کیساتھ رہنا چاہتی ہے، تین چار جماعتوں کے بغیر سبھی بھارت کیساتھ رہنا چاہتی ہیں۔