سرینگر // بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اور کشمیر امور انچارج رام مادھو نے دفعہ 370اور دفعہ 35 اےپر اپنا لہجہ نرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دفعات کوختم کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے۔واضح رہے بھاجپا کے صدر امت شاہ نے کہا تھا کہ اگر بھاجپا کی حکومت بنی تو دفعہ 370کو ختم کیا جائیگا۔ جنوبی کشمیر میںایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکی پارٹی اٹل بہاری واجپائی کے راست پر ہی گامزن ہے تاہم دفعہ 370کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ پارلیمنٹ کی اجتماعی سوچ پر منحصر ہوگا۔انہوں نے کہا’’ بھاجپا کا اس ضمن میں بالکل واضح موقف ہے کہ یہ دفعہ عارضی ہے اور است ختم ہونا چاہیے، تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ پارلیمنٹ ہی لے گا۔انہوں نے کہا’’ جن سنگھ کے وجود میں آنے کے بعد 370اور 35Aکو ختم کرنا بھاجپا کو موقف رہا ہے ، اور اس کا اعادہ پارٹی منشور میں بھی کیا گیا ہے‘‘۔تاہم انکا کہنا تھا کہ یہ پارلیمنٹ کی اجتماعی سوچ پر منحصر ہوگا کہ وہ اس حوالے سے کیا فیصلہ لیتا ہے۔