نئی دلی//بھارتی ائر فورس سے کہا گیا ہے کہ وہ الیکشن کے اختتام تک بڈگام فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کورٹ آف انکوائری میں سامنے آنے والی وجوہات کو افشا نہ کرے ۔27فروری کو یہ حادثہ بڈگام کے نزدیک اس وقت پیش آیا تھا جب پاکستانی طیاورں نے راجوری سیکٹر میں دراندازی کی تھی اس میں ائر فورس کے چھ افسران اور ایک شہری ہلاک ہوئے تھے ۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرینگر ائر پورٹ سے ایک میزائل کے ذریعے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا تھا کیونکہ اس وقت ائر پورٹ نظام متحرک تھا ۔ اس کے بعد ائر فورس نے واقعہ کی کورٹ آف انکوائری کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر کا بلیک بکس ابھی تک برآمد نہیں کیا جاسکا ہے۔