سرینگر// محکمہ تعلیم نے یکم مئی سے وادی میں اسکولوں میں اوقات کار کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ محکمہ کی طرف سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے حدود میں آنے والے سرکاری اور تسلیم شدہ اسکولوں میں صبح 8بجکر30منٹ سے 2 بجکر 30 منٹ تک اسکول کھلے رہیں گے،جبکہ میونسپل حدود کے باہر آنے والے علاقوں میں اسکول صبح9بجکر30منٹ سے 3بجکر30منٹ تک کھلے رہیں گے۔