جموں //کے بی جنڈیال ،آئی اے ایس (ریٹائرڈ) دوبارہ جموں و کشمیر سماج کلیان کیندر کے دوبارہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ایک بیان کے مطابق این جی او کی سالانہ جنرل میٹنگ میں جنڈیال کو تین سال کی مدت کے لئے ایس کے کے کا اتفاق رائے سے دوبارہ صد رمنتخب کیا گیا ہے۔انجینئر وجے بھگوترہ کو دوبارہ بطور سینئر نائب صدر ،ایم ایل شرما کو نائب صدر اور جے کے وید کو بطور جنرل سیکرٹری دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ ایچ این رینہ اور ایم ڈی شرما کو بالترتیب بطور سیکرٹری اور خزانچی دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔پی پی شرما ،آئی ایف ایس (ریٹائرڈ) کو بطور الیکشن کمشنر منتخب کیا گیا تھا ،جنہوں نے موجودہ ٹیم کو ہی جاری رکھنے کی تجویز پیش کی گئی کیونکہ کوئی بھی نامزدگی دائر نہیں کی گئی تھی۔این جی او کا قیام تب کے نامور ویٹرنری ڈاکٹر آر آر کھجوریہ نے 1980 نے طبی طور سے بہرے اور گونگے بچوں کی مدد کیلئے قائم کی تھی ،بعد ازاں ، انہوں نے دیویانگ طلاب کے لئے ایک سکول بھی کھولا ۔اب ایسے بچوں کو اس سکول میں پہلی جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک مفت تعلیم اور پیشہ وارانہ تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔سکول عطیہ پر بشمول سرکار کی جانب سے گرانٹ ان ایڈ پر چل رہا ہے ،جسکے تاحیات 58 ممبران ہیںاور تقریباً200 دیگر ممبران ہیں۔اس سے قبل جنڈیا ل نے گُذشتہ تین سال کے دوران این جی او کی حصولیابیوں کاخلاصہ پیش کیا اور کہا کہ تین سالوں کے بورڈ امتحانات کے دوران صد فی صد نتائج آئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کے ایس کے کے نے ذہین طلاب کے لئے نقد انعام دینے کی نئی پہل شروع کی ہیجبکہ ٹیچنگ فیکلٹی اور عملہ کو نئے سکیل دئے گئے ہیں۔جنرل سیکرٹری وید نے این جی او کے متعلق مختصر خلاصہ پیش کیا۔