جموں//لداخ پارلیمانی حلقے میں پارلیمانی اِنتخابات 2019 ء کے پانچویں مرحلے کے تحت 6؍ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور اِس خطے میں پارلیمانی چنائو کے احسن انعقاد کے لئے 559 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ لداخ پارلیمانی حلقہ لیہہ اور کرگل اضلاع پر مشتمل ہے ۔کرگل ضلع میں دو اسمبلی نشستیں کرگل اور زانسکار ہے جبکہ لیہہ ضلع نوبرا اور لیہہ اسمبلی نشستوں پر محیط ہے۔ لداخ پارلیمانی حلقے میں ووٹروں کی کل تعداد 174,618 ہیں۔کرگل اسمبلی نشست میں ووٹروں کی کل تعداد 65,294ہیں ۔ اس اسمبلی نشست میں ووٹروں کے لئے 181 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔زانسکار اسمبلی حلقے میں ووٹروں کی کل تعداد 22,487ہیں ۔ زانسکار میں 84 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔لیہہ اسمبلی نشست 72,689ووٹروں پر مشتمل ہیں، جن کیلئے 225پولنگ مراکزقائم کئے گئے ہیں۔نوبرا اسمبلی حلقے میں ووٹروں کی کل تعداد 14,148ہیں جن کیلئے 69پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔اس حلقے میں انڈین نیشنل کانگریس کے ریگزن سپل بار ، بھارتیہ جنتا پارٹی جمیانگ ژیرنگ نمگیال ،آزاد اُمید وار اصغر علی کربلائی اور سجاد حسین چنائو لڑ رہے ہیں۔ای سی آئی نے لیہہ ( گائیک) اور نوبرا( وشی) حلقوںمیں دو ایسے پولنگ مراکز قائم کئے ہیں جہاں سات سات رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔لیہہ( شینام) میں ایک پولنگ مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں سب سے زیادہ یعنی 1301 رائے دہندگان اپنے آئینی حق کا استعمال کر یں گے ۔لیہہ ضلع میں اینلے پھو ( چنتھانگ ) میں سب سے زیادہ اونچائی یعنی,000 15 فٹ کی اونچائی پر ایک پولنگ مرکز قائم کیا گیا ہے ۔ یہ مرکز ایل اے سی سے صر ف 50میٹر کی دوری پر واقع ہے۔لداخ پارلیمانی حلقے میں ووٹنگ کا عمل صبح 7بجے شروع ہوگا اور شامل 6بجے تک جاری رہے گا۔