لکھنؤ//وزیر اعظم نریندر مودی کے مغربی بنگال میں آل انڈیا ترنمول گانگریس کے 40 اراکین اسمبلی کے اپنے رابطے میں ہونے کے دعوی کے بعد مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ یہ مثالی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے اور جس کے پاداش میں ان پر 72 گھنٹوں کی نہیں72 سالوں کی پابندی عائد کر دینی چاہئے ۔ایس پی سربراہ نے وزیر اعظم کے ذریعہ مغربی بنگال میں دئے گئے بیان پر ان کی سخت تنقیدکرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا‘‘ترقی پوچھ رہی ہے ، وزیر اعظم کا شرمناک خطاب سنا کیا؟سوا سو کروڑ ملک کے لوگوں کا بھروسہ کھو کر اب وہ بنگال کے 40 اراکین اسمبلی کے مبینہ پارٹی بدلنے کے غیر اخلاقی بھروسے تک سمٹ گئے ہیں’’۔ ایس پی سربراہ نے آگے مزید لکھا‘‘یہ وہ نہیں کالے دھن کی ذہنیت بول رہی ہے ۔ اس کے لئے ان پر 72 گھنٹوں کا نہیں 72 سال کی پابندی عائد کی جانی چاہئے ۔