سرینگر // خانیار میں مشتبہ جنگجوئوں نے ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔ اسکی حالت نازک قرار دی جارہی ہے۔بدھ کی رات قریب ساڑھے 8بجے کائو محلہ خانیار میں نامعلوم مشتبہ جنگجوئوں نے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد الیاس پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کئی گولیاں اسکے جسم میں پیوست ہوئیں اور وہ شدید زخمی ہوا۔انہیں فوری طور پر صدر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت نازک ہے۔معلوم ہوا ہے کہ محمد الیاس ہندوارہ میں تعینات ہے۔واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی۔