سرینگر//محکمہ تعلیم کی طرف سے یکم مئی سے اسکولوں میں اوقات کار تبدیل کرنے پر والدین اور اسکولوں منتظمین کے علاوہ سیول سوسائٹی کی برہمی کے بعد محکمہ نے حکم نامہ واپس لیا ہے۔محکمہ تعلیم نے پیر کو حکم نامہ جاری کیا تھا،جس میں کہا گیا تھا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے حدود میں آنے والے سرکاری اور تسلیم شدہ اسکولوں میں صبح8بجکر30منٹ سے2بجکر30منٹ تک اسکول کھلے رہیں گے،جبکہ میونسپل حدود کے باہر آنے والے علاقوں میں اسکول صبح9بجکر30منٹ سے3بجکر30منٹ تک کھلے رہیں گے۔ تاہم والدین اور سیول سوسائٹی ا نجمنوں کی شدید برہمی کے بعد بیورو کریٹوں کیلئے تبدیل کئے گئے سکولوں کے اوقات کار کا فیصلہ واپس لیا گیا۔محکمہ تعلیم نے حکم نامہ میں نظر ثانی کی۔ حکم نامہ میں کہا گیا’’ سرینگر میونسپل کارپوریشن حدود میں صبح 9بجے سے 3بجے تک جبکہ حدود کے باہر اسکولوں میں صبح9بجکر30منٹ سے3بجکر30منٹ تک تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔‘‘