جموں //متعدد ٹریڈ ر ایسو سی ا یشنوں کے ایک وفد نے یہاں بدھ کے روز سابقہ ایم ا یل اے راجیش گپتا سے ملاقات کی اور انہیں لنک روڈ بازار، پرانی منڈی، سنٹر بیسک سکول، اور اولڈ ہسپتال روڈ کی سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا مطالبہ کیا۔وفد نے بتایا کہ ان سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی نقل و حرکت ہوتی ہے جن کی بلیک ٹاپنگ کی ضرورت ہے، تاکہ لوگوں کو آسانی ہو۔وفد میں لنک روڈ بازار ٹریڈرز ایسو سی ایشن ، پرانی منڈیر ٹریڈرز ایسو سی ایشن ، سنٹر بیسک سکول، اور اولڈ ہسپتال روڈ ر ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے نمائندے شامل تھے۔ان لیڈروں نے سابقہ ایم ایل اے کو بتایا کہ سڑکوں کی خستہ حالی سے انکا کاروبار بھی متاثر ہوتا ہے اور ان سڑکوں پر جنگی سطح پر میکڈم بچھانے کا مطالبہ کیا۔راجیش گپتا نے وفد کو یقین دلایا کہ ان سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام عنقریب ہی شروع کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہا گرچہ وہ اس موقت ایم ایل اے نہیں ہیں ،تاہم یہ انکا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ وریاں پورا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے وسائل کو بروئے کا ر لاکر ان سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام پورا کریں گے۔