ممبئی//مشہوراداکار عامر خان اپنی آنے والی فلم ‘لال سنگھ چڈا’ کے لئے 20کلو وزن کم کریں گے ۔عام کی پچھلی فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان’ باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔فلم کے بری طرح فلاپ ہونے کے بعد عامرنے اس کی پوری ذمہ داری لی ہے ۔انہوں نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے ۔ان کی اگلی فلم ‘لال سنگھ چڈا’ہوگی جس میں وہ مرکزی کردار میں ہوں گے ۔یہ فلم ہالی ووڈ کی مشہور فلم ‘فاریسٹ گمپ’ کی ہندی ریمیک ہے ۔فلم کی ہدایت عامر خان کے سابق منیجر اور ‘سیکریٹ سپراسٹار’ کے ہدایت کار ادویت چندن کریں گے ۔اس فلم کو عامر خان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بنائے گا۔بتایا جاتا ہے کہ عامر اس فلم کے لئے 20کلو وزن کم کریں گے ۔