بارہمولہ //محکمہ یوتھ سروسزانڈ سپورٹس کی جانب سے چندوسہ بارہمولہ میں انڈر 17 مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔ والی بال، کھو کھو اور کبڈی کے مقابلوں میں زون چندوسہ کے سبھی سکولوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ والی بال میں مرتضیٰ میموریل ہائی سکول نے شرپورہ ہائی سکول کو شکست دی۔لڑکیوں کے مقابلے میں ہائی سکول گوہون نے ہائر سکنڈری سکول چندوسہ کو کھو کھو میں ہرا کر اپنے نام جیت درج کی۔ لڑکوں کے کھو کھو کے مقابلے میں ہائی سکول شملرن نے ہائی سکول گوہون کو ہرا کر جیت درج کی۔کبڈی میں ہائر سکینڈری چندوسہ نے ہائر سکنڈری سکول نوگام کو ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر دیا۔ ان مقابلوں کا مقصد نوجوان کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو ہنر دکھانے کے ساتھ آگے بیرون ریاستوں میں کھیلنے کا موقع مل سکے۔