جموں// انٹرنیشنل سوسائٹی آف کرشنا کانشسنیس (ISKCON)کی جانب سے جمعرات کے روز یہاںمنعقد 8ویں شری جگن ناتھ یاترا میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں کی شرکت ۔رتھ یاترا کا آغاز جگن ناتھ ،بلدیو اور سوبھدرا دیوی کے استقبال سے کی گئی۔ایچ ایچ نویوگیندر سوامی مہاراج نے آرتی کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ بھگوان جگن ناتھ بہت ہی رحم دل ہے ،جو خود ہی ان لوگوں کے لئے مندر سے باہر آتے ہیں ،جو مندر نہیں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکا بھارئی بلدیو اور بہن سوبھدرا بھگوان کے ہمراہ خوبصورت رتھ میں آتے ہیں۔رتھ یاترا سٹی پیلس ،کچی چھاونی سے شروع ہوئی اور پریڈ،شالیمار ،کنک منڈی، راجندر بازار ،شہیدی چوک ،رگھو ناتھ مندر چوک ،اندرا چوک ،گمٹ، ونایک بازار ،ڈوگرہ چوک ،جیول ،کنال ہیڈ، گیسٹ ہائوس ،گول پُلی، بوہڑی سے ہوتے ہوئے کشمیری ہلزبوہڑی میں اختتام پذیر ہوئی۔رتھ یاترا کے دوران یاتری لگاتار بھجن کیرتن کر رہے تھے،جبکہ کئی عقید تمندوں نے رنگولی بنائی۔کشمیر ہلز ریزارٹ پر ؎ رتھ یاترا شام 7بجے پہنچی ،جسکے بعد عقیدت مندوںنے بھجن کیرتن گا ئے۔جس کے بعد عقیدت مندوں میں پراس تقسیم کیا گیا۔رتھ یاترا میں صدر رتھ یاترا کمیٹی وکرم ملہوترہ، منیجر اسکانز جموں نیتیہ داس، جنرل سیکرٹری راجن بھان ، صدر سواگت کمیٹی راجندر منہاس، کنتی دیوی داس، سدرشن داس ،سنجے ویاس داس و غیرہ نے بھی شرکت کی۔