جموں // آئی ڈی پی ایس بچوں کو ایک ہمدرد بنی نوع انسان بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ایک بیان کے سماج کے تمام ممبران میں عزت پیدا کرنے اور انہیں کیمونٹی کو قابل رہائش بنانے کے لئے سکول کی جانب سے لیبر ڈے منایا گیا۔آئی ڈی پی آئی کے عملہ نے معاون عملہ کا شکریہ ادا کیا اور س حقیقت کا اعادہ کیا کہ ان کی خدمات ہماری زندگی کے لئے اہم ہے۔اس موقعہ پر معاون سٹاف کیلئے متعدد پروگرام پیش کئے گئے،جن کا اہتمام مدھو ابرول، جیوتی شرما ،پوجا کھورانہ نے کیا تھا ۔منیجمنٹ نے عملہ کی جانب سے کی گئی کاوشوں کی سراہنا کی گئی اور کہا کہ ایسی تقریب سے معاون عملہ میں محبت ، دیکھ بھال اور وقارکا اقدار پیدا ہوگا۔