گاندربل//گاندربل قمریہ میدان میں سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے زیر نگرانی انٹر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شعبہ ریاضی اور شعبہ مذہبی کے درمیان میچ کھیلاگیا۔ شعبہ ریاضی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیااور14 اوور میں 95 رن بنائے اورمعین احمد نے 31 رن بنائے۔جواب میں شعبہ مذہبی(Religious) نے اگرچہ پوری جان لگا دی میچ جیتنے کیلئے لیکن 77 رنوں پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی ۔شعبہ ریاضی نے 18 رنوں سے میچ میں کامیابی حاصل کی۔شعبہ ریاضی کے معین احمد کو 31 رن بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔