جموں //آرین گروپ آف کالجز راجپورہ،چندیگڑھ نے نامور کشمیری گلوکار اشفاق کاوا کو انکی کشمیری بینڈ ’’روح‘‘ کے ہمراہ عزت افزائی کی۔حال ہی میں گلوکار نے اپنے بینڈ کے ہمراہ آرینز کمپلیکس میں ایک تمدنی پروگرام ’’روشان ‘‘ پیش کیا تھا۔پروگرام سے نہ صرف طلاب مسرور ہوئے بلکہ انہوں نے ریاست جموں وکشمیر کے طلاب کو بہتر نتائج کے لئے راغب کیا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںاشفاق نے آرئینز کی جانب سے انہیں ادارے میں ،جہاں پر ریاست جموں و کشمیر کے بیشتر طلاب زیر تعلیم ہیں، پرفارم کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیااشفاق نے مزید کہا کہ آرینز کشمیری طلاب اور اساتذہ کے مطالبہ پر طالب کے لئے عنقریب ہی ایک موسیقی پروگرام منعقد کریں گے۔چیئر مین آرینز گروپ ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے ا س موقعہ پر اپنے خطاب میںکہا کہ اس پروگرام سے قبل کشمیری طلاب کے مطالبہ پر فنکار انور کسانہ نے آرینز طلاب کو مسرور کیا تھا۔انہوںنے کہا کہ پر امن ماحول کی وجہ سے آرینزجموں و کشمیر کے طلاب کی پہلی پسند بن گئی ہے۔ریاست کے تقریباً 2000 طلاب کالج میں زیر تعلیم ہیں۔مالی طور سے کمزور طلاب کی معاونت کیلئے آرینز نے متعدد سکالر شپ سکیمیں شروع کی ہیں۔گروپ کو کرن بیدی سکالرشپ سکیم ،بیٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو سکیم ، مرحوم ایم کے کٹاریہ میموریل سکالرشپ ، روشان سکالر شپ سکیم وغیرہ کے تحت طلاب کو داخلہ دیا جاتا ہے ۔