مینڈھر//بالا کوٹ کی عوام نے ریاستی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ پرائمری ہیلتھ سنٹر دھار گلو ن کو ایمر جنسی ہسپتال بنایا جائے تاکہ بالاکوٹ کے سرحدی علا قوں میں پاکستانی افواج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہو نے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ بالا کوٹ کے سرحدی علا قوں کو پاکستانی افواج کی جانب سے اکثر فائر نگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ علا قہ میں بہترین طبی سہولیات دستیاب نہ ہو نے کی وجہ سے فائر نگ کی وجہ سے زخمی ہو نے والے افراد کو مینڈھر یا راجوری ہسپتال منتقل کیا جا تا ہے ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہاکہ پرائمری ہیلتھ سنٹر دھار گلو ن میں اس وقت ایک ہی ڈاکٹر دستیاب ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے این آر ایچ ایم کے تحت ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں جن میں تمام میڈیکل آفیسر ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مذکورہ علاقہ کو بلاک کا درجہ کئی برس قبل دیا گیا ہے لیکن ابھی تک میڈیکل بلاک کا درجہ نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بہترین طبی سہولیات دستیاب نہیں کی گئی ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کر تے ہوئے کہاکہ ہسپتال میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اس کو ایمر جنسی ہسپتال کا درجہ دیا جائے ۔