سرینگر//دون انٹرنیشنل اسکول کی کراس کنٹری دوڑ سنیچر کو حبک کراسنگ سے نشاط تک منعقد ہوئی۔یہ دوڑ تین حصوں پر مشتمل تھی۔تیسری جماعت سے لیکرپانچویں جماعت تک کے بچوں کو تین کلومیٹرکافاصلہ طے کرنا تھا،چھٹی جماعت اورساتویں جماعت کے بچوں کو پانچ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرناتھا۔آٹھویں سے دسویں جماعت کے بچوں کو چھ کلومیٹر کی مسافت دوڑلگانی تھی ۔تینوں حصوں میں لڑکوں اور لڑکیوں نے الگ الگ دوڑلگائی ۔دوڑ کواسکول کے چیئرمین شوکٹ حسین خان نے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ دوڑ کااختتام نشاط میں ہوا۔تیسری جماعت سے لیکرپانچویں جماعت کے مرحلے میں شیخ سعید،معظم رفیق اورمہران منظور نے لڑکوں کے زمرے اورفجرقریشی،عائشہ شیخ اوردعاشاہ نے بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔چھٹی اور ساتویں جماعت کے مرحلے میں لڑکوں میں محمد ہجران خان،محمدساجدمیر اورعاطف اقبال لون اورلڑکیوں کے زمرے میں شیفان اعجاز،عین الصباح اورزکرااعجازبٹلو نے بالترتیب پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔آٹھویں جامعت سے دسویں جماعت تک کے ذمرے میں یاسر،یاسر اورمتعصم نے لڑکوں کے ذمرے اور لڑکیوں کے ذمرے میں یاسر،شیما اورعروج فاروق نے بالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔