کپوارہ//شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے حد متارکہ پر زیر زمین بچھائی گئی باردوی سرنگ دھماکہ میں 2فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور درگمولہ فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہو اہے کہ کپوارہ کے حد متارکہ پر کیتھا والی علاقہ میں حد متارکہ کے نزدیک اس وقت زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکہ ہو اجب اس علاقہ میں فوج اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ جس میں 2/8گرنیڈ سے وابستہ 2فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔پولیس کا کہنا ہے فوجی اس دھماکہ میں زخمی فوجی اہلکارو ں کی ٹانگیں بری طرح زخمی ہوئی ہیں ۔زخمی فوجی اہلکارو ں کو فوری طور درگمولہ میں واقع فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہا ں ان کو نازک حالت میں سرینگر میں واقع بادامی باغ فوجی اسپتال علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا۔اس ودران لار گاندربل سے ملحقہ علاقہ ریپورہ میں ایک آرمی اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔37 سالہ سجاد احمد بٹ ولد محمد مقبول ساکنہ ریپورہ لار گھر کے قریب ہی دوکان پر بیٹھا تھا کہ اچانک غش کھاکر گرپڑا۔گھر والوں کی مدد سے اسے فوری طور پر نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔.15 جیک لائی سے وابستہ اہلکار چند روز قبل چھٹی پر گھر آیا تھا،آرمی نے مہلوک کا پوسٹ مارٹم ڈسڑکٹ ہسپتال گاندربل میں کروایا جس کے بعد لاش پسماندگان کے حوالے کردی گئی