Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پانچویں مرحلہ کی پولنگ آج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 6, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 نئی دہلی// لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں سات ریاستوں کی 51سیٹوں پر پیر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اس مرحلہ میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، مرکز ی وزیر راجناتھ سنگھ اور اسمرتی ایرانی سمیت کئی قدآور لیڈر میدان میں ہیں۔اس مرحلہ میں آٹھ کروڑ 75لاکھ 88ہزار 722رائے دہندگان 674امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔ ان میں چار کروڑ 63لاکھ تین ہزار 342مرد، چار کروڑ 12لاکھ 83ہزار 166خواتین اور 2,214خواجہ سرا رائے دہندگان ہیں۔ ان کے لئے 96ہزار88پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ چلچلاتی گرمی کے باوجود انتخابی تشہیر میں امیدواروں اور ان کے حامیوں کا جوش قائم رہا۔وزیراعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ، کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے انتخابی ریلیاں کی۔پیر کو پانچویں مرحلہ کے ختم ہونے کے ساتھ ہی لوک سبھا کی 425سیٹوں کے لئے پولنگ مکمل ہوجائے گی اور باقی دو مرحلوں میں 118سیٹوں کے لئے پولنگ باقی رہ جائے گی۔ اس طرح 17ویں لوک سبھا انتخابات کا تین چوتھائی سے زیادہ سفر مکمل ہوجائے گا۔ پانچویں مرحلہ کے 674امیدواروں میں کئی بڑے نام ہیں۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی اترپردیش کی امیٹھی سیٹ سے میدان میں ہیں۔ مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اسمرتی ایرانی سے ان کا سیدھا مقابلہ ہے ۔ اترپردیش کی لکھنو سیٹ سے وزیر داخلہ راجناتھ اپنی انتخابی قسمت آزما رہے ہیں۔ یہاں سماج وادی پارٹی کی پونم سنہا کھڑی ہیں جو بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے لیڈر اور اداکار شتروگھن سنہا کی بیوی ہیں۔اترپردیش کی ہی سرخیوں میں رہنے والی رائے بریلی سیٹ سے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی ایک بار پھر اپنی انتخابی قسمت آزما رہی ہیں۔ ان کے خلاف بی جے پی نے دنیش پرتاپ سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے ۔پانچویں مرحلہ میں مرکزی وزیر راجیہ وردھن سنگھ راٹھوڑ بی جے پی کے ٹکٹ پراور چکا پھینک میں 2010میں دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جینتے والی اور اولمپیئن کرشنا پونیا جے پور دیہی سے اپنی انتخابی قسمت آزما رہی ہیں۔ محترمہ پونیا اس وقت راجستھان کی سادلپور سیٹ سے رکن اسمبلی ہیں۔ مرکزی وزیر جیتن سنگھ جھارکھنڈ کی ہزاری باغ سیٹ سے اور ارجن رام میگھوال راجستھان کی بیکانیر سیٹ سے الیکشن لڑرہے ہیں۔جھارکھنڈ کے سابق و زیراعلی ارجن منڈا ریاست کی کھونٹی سیٹ سے ، سابق مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی بہار کی سارن سیٹ سے اور موجودہ رکن پارلیمان پرہلاد پٹیل مدھیہ پردیش کی داموہ سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر کھڑے ہیں۔ مغربی بنگال کی بیرک پور سیٹ سے سابق مرکزی وزیر دنیش ترویدی اور شری رام پور سیٹ سے کلیان بنرجی ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر میدان میں ہیں۔اس مرحلہ میں اترپردیش کی 14، راجستھان کی 12، مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش کی سات سات، بہار کی پانچ، جھارکھنڈ کی چار اور جموں و کشمیر کی اننت ناگ سمیت دو سیٹوں کیلئے پولنگ ہونی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اننت نات سیٹ پر پولنگ مکمل ہوجائے گی۔ یو این آئی
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

برصغیر

دنیا بھر میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ دفاعی شعبے کی اقتصادیات پر خصوصی توجہ کی ضرورت:راج ناتھ

July 7, 2025
برصغیر

دہلی میں بارشوں سے موسم خوشگوار | کئی ریاستوں میں محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

July 7, 2025
برصغیر

وزیر اعظم مودی کی کیوبا کے صدر سے ملاقات | حفظان صحت اور آیوروید کے فروغ پر بات چیت

July 7, 2025
برصغیر

عالمی سطح پر ہندوستان کی شاندارکارکردگی | ویتنام کے وزیر اعظم کی مودی کو مبارکباد

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?