سرینگر/جنوبی ضلع پلوامہ میں ،جہاں لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں،سوموار کو ایک پولنگ سٹیشن پر گرینیڈ حملہ ہوا۔
یہ واقعہ پولیس ذرائع کے مطابق روہمو گائوں میں پیش آیا تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ جنگجوئوں نے روہمو پولنگ بوتھ کی طرف گرینیڈ پھینکا جو بوتھ کے نزدیک ہی پھٹ پڑا۔
ذرائع کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے دوران یہ کسی پولنگ سٹیشن پر جنگجوئوں کا پہلا حملہ تھا۔
واضح رہے کہ آج جنوبی کشمیر کی اننت ناگ نشست کیلئے ضلع پلوامہ اور شوپیان میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔